معاشی چیلنجز

حکومت کو معاشی چیلنجز ورثے میں ملے‘ اعجازچوہدری

لاہور (این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طاقت وار طبقے کا بے لاگ اور بلا تفریق احتساب ہو رہا ہے، وزیراعظم حالات کے پیش نظر جو اقدامات کر ر ہے ہیں اس کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے ، وزیراعظم عمر ا ن خان نے دوٹوک الفاظ میں کہ دیا ہے کہ جو کام نہیں کر ے گا وہ وزرات کا حصہ نیں رہے گا، پی ٹی آئی حکومت کو معاشی چیلنجز ورثے میں ملے ، انشاءاللہ ملک جلد بہتری کی طرف جائے گا اورعمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنے گا۔

وہ گزشتہ روزپارٹی آفس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے ملاقات کے لیے آئے ہوئے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالرز کا بلیک ہول (ن) لیگ چھوڑ کر گئی، اسد عمر سے پہلے بھی تمام وزرائے خزانہ آئی ایم ایف کے پاس گئے، پاکستان 16 بار آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے،آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ سستا قرضہ ہے، وزےراعظم عمران خان کہا چکے ہیں کہ ہم ایم ایف کے پاس خوشی سے نہیں جا رہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کا طریقہ واردات ایک ہی ہے ، ایف آئی اے نے تحقیقات سے پانچ ہزار کے قریب جعلی اکاونٹس پکڑے ان جعلی اکاونٹس کو چلانے کے لیے 32 بڑے اکاونٹ بنائے گئے سارے نیٹ ورک میں آصف زرداری کے کار خاص اومنی گروپ شامل تھا۔