لاہور(این این آئی ) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراءاطہر علی خان کی زیر صدارت اہم امور کا جائزہ لینے کےلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں فنکاروں ،دستکاروں،سازندوں، گلوکاروں اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افراد کے کوائف جمع کرکے ڈائریکٹری ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
الحمراءآرٹس کونسل کی 70سالہ تاریخ مرتب کرنے کےلئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔اجلاس میں” آواز لاہور“ کے نام سے نئی سریلی آواز یں تلاش کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔
”آواز لاہور“ کے تحت نوجوان گلوکاروں میں موسیقی کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے گلوکاروں کو انعامات دیئے جائیں گے۔اجلاس میں رمضان المبارک میں محفل سماع،محفل نعت و دیگر روحانی پروگرامز کو مذہبی عقیدت واخترام سے منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے اجلاس میں بتایا کہ الحمراءمیں فنون لطیفہ کے فروغ کےلئے کوششیں کردی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ادب وثقافت کی خدمت کےلئے تمام دسیتاب وسائل بھر پور طریقے سے برو¿کار لا رہے ہیں۔
اجلاس میں الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں ہونے والی کلا سیز کا دورانیہ 2گھنٹوں سے بڑھا کر 3گھنٹے کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں فوٹو گرافی کی کلاسیز شروع کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ واضح رہے رواں ہفتے الحمراءمیں25اپریل 2019ءکو” الحمراءلائیو “منعقد کیا جائے گا جبکہ 26اپریل2019کو نامور آرٹسٹ قدوس مراز 15ویں ینگ آرٹسٹ نمائش کے مصوروں سے گفتگو کریں گے۔