مسلمانوں کی

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھا دی

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں بڑھتے ہوئے مظالم پر بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے مسلمانوں کی حمایت میں آواز اٹھا دی۔

اداکارہ نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر بھارت میں موجود مسلمانوں سے معافی مانگی اور کہا کہ بھارت بھی آپ کا ملک ہے۔ اگر آپ پر کوئی ظلم کرتا ہے تو اس پر خاموش نہ رہیں بلکہ ظلم کیخلاف آواز بلند کریں۔اداکارہ نے کہا کہ ایک عورت ہونے کی حیثیت سے میں یہ کہہ سکتی ہوں ہمیں ہر روز تعصب اور غیر منصفانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔