واشنگٹن (اے این این) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے روبوٹک مشن اِن سائیٹ نے مریخ پر زلزلے کا سراغ لگایا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چھ اپریل کو اس مشن کے 128ویں دن مریخ پر ممکنہ طور پر زلزلے کی جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
تاہم سائنس دان تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا یہ زلزلہ ہی تھا یا مریخ پر گرنے والے کسی میٹروئیٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والی لرزش تھی۔ اگر اس زلزلے کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو یہ پہلا موقع ہو گا کہ زمین اور چاند کے بعد کسی دوسرے سیارے پر زلزلے کا یوں سراغ لگایا گیا ہو۔ امریکی مشن نومبر میں مریخ پر اترا تھا اور یہ دو برس تک مریخ کی سطح کے نیچے چھپے رازوں سے متعلق معلومات جمع کرے گا۔