دہشت گردی کا

دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشتگردی خطے اور پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے،عمران خان

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے ۔

بدھ کو وزریر اعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیراعظم کو ٹیلیفون کیا ۔وزیر اعظم نے ایسٹر کے موقع پر دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میںمذمت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔عمران خان نے دہشتگردی کےخلاف سری لنکن وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کی پیش کش کی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قیمتی جانی نقصان پر پاکستان کے عوام بے حد افسردہ ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی کا شکار ہونے کے ناطے ہم سری لنکن بھائیوں کا دکھ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشتگردی خطے اور پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔وزیر اعظم نے دہشتگردی کیخلاف سری لنکن وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کی پیش کش کی ۔