رمضان ٹرانسمیشن

رمضان المبارک کے دوران کسی رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ نہیں بن رہی‘ رابی پیرزادہ

لاہور( این این آئی) اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کسی رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ نہیں بن رہی،ہمیں اپنے قول و فعل میں تضاد کو ختم کرنا ہوگا کیونکہ اس سے کسی بھی انسان کی اصل خوبصورتی مانند پڑ جاتی ہے ۔

ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ کسی رمضان ٹرانسمیشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا زیادہ وقت عبادت میں گزاروں گی ۔انہوںنے کہا کہ وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے اور جو وقت سے نہیں سیکھتا وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ہمیں اپنے قول و فعل میں تضاد کو ختم کرنا ہوگا کیونکہ اس سے کسی بھی انسان کی اصل خوبصورتی مانند پڑھ جاتی ہے ۔