ارباز خان کی

اداکار ارباز خان کی جارجیا ایڈریانی کیساتھ شادی کی بازگشت

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکار ارباز خان کی ماڈل گرل جارجیا ایڈریانی کیساتھ شادی کی بازگشت سنائی دی جانے لگیں۔ اداکار ماڈل جارجیا ایڈریانی کیساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو سکتے ہیں

بالی وڈ اداکار کا کہنا ہے کہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ طلاق کے بعد شادی سے بھروسہ نہیں اٹھا اور نہ ہی طلاق سے خود کو مایوس ہونے دیا۔ اپنے گزشتہ تجربات سے مایوس ہوں اور نہ ہی دل میں کوئی کڑواہٹ ہے۔انہوں نے دوبارہ شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی میں دوبارہ خوشی آ سکتی ہے اور ممکن ہے کہ دوبارہ بھی شادی کر لوں۔ انہوں نے کہا کہ صرف یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ کب موقع، شخص اور حالات بنتے ہیں۔