حمزہ شہباز

لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی انکم سپورٹ لیوی ٹیکس درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا

لاہور(سی یپ پی ) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی انکم سپورٹ لیوی ٹیکس درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا. عدالت نے حمزہ شہباز سمیت 149 درخواست گزاروں کی درخواستیں مستردکردیں اوران لینڈریونیوکے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسزقانونی قراردےدیئے.

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور دیگر کی جانب سے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،ہائیکورٹ نے آج محفوظ فیصلہ سنا دیااورحمزہ شہباز سمیت 149 درخواست گزاروں کی درخواستیں مستردکردیں ،عدالت نے ان لینڈریونیوکے انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کے نوٹسزقانونی قراردے دیئے۔