تنازعات نے

افغانستان کے تنازعات نے بہت نقصان پہنچایا ،اب پاکستان افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہوگا، وزیر اعظم

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے تنازعات نے بہت نقصان پہنچایا ،اب پاکستان افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہوگا،

افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات سے پاکستان اضطراب میں ہے،تشدد آمیز کارروائیوں سے افغان امن عمل متاثر ہوگا ، پاکستان زبردستی کے مذاکرات میں مسئلے کا حل تلاش کرنے کے حق میں نہیں،پاکستان مکمل طور پر افغانستان کے اندرونی مذاکرات اور بات چیت کے اگلے منطقی مرحلے کی حمایت کرےگا۔

جمعرات کو ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے تنازعات نے افغانستان اور پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا، طویل انتظار کے بعد افغانستان امن عمل اور خطے میں امن کا تاریخی موقع ہے، پاکستان مکمل طور پر افغانستان کے اندرونی مذاکرات اور بات چیت کے اگلے منطقی مرحلے کی حمایت کرے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اب افغانستان میں کسی بھی اندرونی تنازع کا حصہ نہیں ہوگا، افغان قیادت خود اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی، پاکستان زبردستی مذاکرات میں افغان مسئلے کا حل تلاش کرنے کے حق میں نہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تمام جماعتوں کو اس لمحے کی اہمیت تسلیم کرنے پر زور دیتا ہے، پاکستان نے امن عمل کی کامیابی کیلئے تمام سفارتی اور سیکیورٹی کوششیں کی ہیں۔