اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کاوفد 29 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرےگا ، سات مئی تک پاکستان میں قیام کرینگے ۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد29 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا،آئی ایم ایف کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سپورٹ پروگرام کے تکنیکی پہلووں پر بات چیت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا جائزہ مشن ڈائریکٹرارنسٹو رمیریزریگو کی سربراہی میں وفد 7 مئی تک پاکستان میں قیام کرےگا اس دوران آئی ایم ایف جائزہ مشن مختلف اداروں کا دورہ بھی کرے گا۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے ایف بی آر سمیت متعلقہ وزارتوں سے ڈیٹا مانگ لیا اور جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کےلئے 9 ماہ کے اقتصادی اعداد وشمار پر مشتمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایات بھی کردی ہے، وزارت خزانہ کی ہدایت پر ایف بی آر کے تمام متعلقہ ونگز نے ڈیٹا مرتب کرنا شروع کردیا ۔
آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات میں ریونیو فریم ورک پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ وفاقی بجٹ کیلئے تجاویز اور بجٹ اسٹریٹجی پیپر پرتبادلہ خیال ہوگا