گوادر (این این آئی)بلوچستان کی تاریخ میں پہلا خواتین لیویز تھانہ گوادر میں کھولا جائیگا جس میں تعینات لیویز اسٹاف گوادر کی مقامی بلوچ خواتین ہوں گی۔کمشنر مکران کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری نے بتایا کہ گوادر کو یہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے کہ یہاں پہلا خواتین لیویز تھانہ قائم کیا جارہاہے ،جس کیلئے عمارت حاصل کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تھانے میں تعینات تمام لیویز اسٹاف گوادر کی مقامی بلوچ خواتین ہوں گی۔کیپٹن ریٹائرڈ طارق زہری نے خواتین پر زور دیا کہ وہ مکران کی نائب تحصیل دار کی خالی آسامیوں، پٹواری اور دیگر ریوینو اسٹاف کی اسامیوں کی بھرتی کے لیے مقابلہ میں حصہ لیں ہم انہیں مکمل طور پر سپورٹ کرینگے۔