لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی جی پنجاب نے وزیر اطلاعات کو پنجاب پولیس کے آئی ٹی پر مبنی جدید نظام سے آگاہ کیا۔
آئی جی پنجاب نے وزیر اطلاعات کو 8787، انٹرنل اکانٹیبلٹی، خدمت مراکزاور پولیس خدمت کاﺅنٹرز کے بارے میں بھی بتایا۔صوبائی وزیر صمصام بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس کی امیج بلڈنگ کے لئے وزارت اطلاعات پنجاب پولیس کی معاون ہے، پنجاب پولیس کے تمام مثبت اقدامات کو میڈیا پر مزید نمایاں کرنے میں اپنا کردار ادا کروں گا۔
آئی جی عارف نواز نے کہا کہ پنجاب پولیس کا مورال بڑھانے اور کرائم کنٹرول کرنے کے لئے صوبے بھر کے ہنگامی دورے کر رہا ہوں، اپنی فورس کی استعداد کار میں اضافے کے لئے جدید تربیت اور ریفریشر کورسز اولین ترجیحات میں شامل ہیں،عوامی خدمت اور صوبے کی سکیورٹی کے لئے محکمہ پولیس کو پنجاب حکومت کا ہر ممکن تعاون میسر رہے گا۔