لاہور ( این این آئی) لاہور کے 9 ڈپٹی میئرز کو اختیارات منتقل نہ کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخوست ہائیکورٹ میں ڈپٹی مئیر اعجاز احمد حفیظ نے دائر کی جس میں پنجاب حکومت اور لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے جارہے، اختیارات کے حصول کے لیے متعدد بار پنجاب حکومت کو درخواستیں دی ،شنوائی نہیں ہو رہی،پنجاب حکومت لوکل نمائندوں کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں کر رہی۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کو لوکل نمائندوں کو اختیارات منتقل کرنے کا حکم دیا جائے ۔