اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
سیالکوٹ روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے مجھ پر اور حلقے کے لوگوں پر اعتماد کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جو لوگ یہ کہتے ہیں حکومت کی مقبولیت کم ہوگئی وہ سن لیں ہر جگہ عمران خان کے کھلاڑی کھیلتے نظر آئیں گے۔
فردوس عاشق نے کہاکہ تمام تر مشکلات کے باوجود عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔