حافظ آباد پر

مریم اورنگزیب کی تھانہ سٹی حافظ آباد پر ایم این اے شوکت بھٹی، والد اور حامیوں کے حملہ کی مذمت

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تھانہ سٹی حافظ آباد پر پی ٹی آئی ایم این اے شوکت بھٹی، ان کے نااہل والد اور حامیوں کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حافظ آباد میں حکمران جماعت کے رہنماﺅں اور حمایتوں کا تھانے پر حملہ نیا پاکستان ہے۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پرانے پاکستان میں عمران صاحب پارلیمان اور پولیس والوں پر حملے کرتے تھے ۔

انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان میں عمران صاحب کے ایم این اے اور حامی تھانوں پر حملے کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان میں محافظ محفوظ نہیں ، تو لوگوں کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پرانے پاکستان میں عمران صاحب کنٹینر سے سیاسی مخالفین اور پولیس والوں کو گالیاں دیتے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ نئے پاکستان میں ان کے ایم این اے اور حامی تھانوں میں گھس کر پولیس والوں کو گالیاں دے رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر پولیس والوں کے سر پھاڑنے اور ان پر حملوں کی روایت اب تھانوں پر حملوں تک پہنچ گئی ہے۔