مسترد

کراچی کے لوگوں نے ایم کیوایم پاکستان کو مسترد کردیا ہے ،نہال ہاشمی

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو مسترد کردیا۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو مسترد کردیا۔

انہوںنے کہاکہ 2کروڑ کی آبادی میں 2 ہزار لوگوں کا جلسہ کرنے والے ن لیگ پر تنقید کررہے ہیں۔نہال ہاشمی نے کہا کہ ن لیگ کے دورِ حکومت میں کراچی میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔

ن لیگ نے کراچی کو گرین بس، موٹر وے، لیپ ٹاپ اور کے فور منصوبہ دیا، ایم کیو ایم نے 20 سال میں کوئی ایک بھی کام کیا ہو تو بتائیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ کراچی کا سودا کیا، اپنے دور حکومت میں کراچی میں تعلیم کا خاتمہ کیا جس کی وجہ سے روشنیوں کا شہر آج کچرے کا ڈھیر ہے۔