بیل آﺅٹ

بیل آﺅٹ پیکج پر پاکستان سے مذاکرات کےلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (این این آئی)بیل آﺅٹ پیکج پر پاکستان سے مذاکرات کےلئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا جو دوہفتے قیام کریگا ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کا وفد بیل آﺅٹ پیکج پر مذاکرات کےلئے پاکستان پہنچ گیا ہے ،آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک سمیت متعلقہ اداروں سے مذاکرات کرےگا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد پاکستان میں تقریبا دو ہفتے قیام کرےگا،پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر تک قرض ملنے کا امکان ہے ۔