اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے سرکاری پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں میں شعبہ نرسنگ کا پر امن احتجاج پیر کو بھی جاری رہا ، نرسز شعبہ جات کی نرسوں نے کالی پٹیاں باندھ کر کام کیا ۔
تفصیلات کے مطابق پمزہسپتال اور پولی ہسپتال میں نرسز کا پر امن احتجاج جاری رہا ،عملہ کالی پٹیاں باندھ کر کام کرتے رہا۔ پمز نرسز اسٹاف کے مطابق ہمارے دس مطالبات ماننے تک یہ پر امن احتجاج جاری رہے گا ۔انہوںنے کہاکہ دس سالوں سے التوا کا شکار نرسنگ ہاسٹل کی کرپشن ختم کی جائے ۔
انہوںنےک ہاکہ 25 سالوں سے نرسز کو پروموشن نہیں دی جارہی ۔ذرائع کے مطابق نرسز پروفشنل الاﺅنس باقی صوبوں میں دس ہزار وفاق میں کچھ نہیں دیا جاتا ۔ذرائع کے مطابق باقی صوبوں میں میس کٹ الاﺅنس 11 ہزار اور اسلام آباد میں 1100 روپے ماہانہ دیئے جاتے ہیں ۔نرسز ذرائع کے مطابق نرسز طلباءکو باقی صوبوں میں ماہانہ وظیفہ 20 ہزار اور پمز میں 6800 روپے دیا جاتا ہے ۔مطالبہ کیا گیاکہ پمزہسپتال میں نرسوں کی کمی کو پورا کیا جائے۔