سرکاری حج

سرکاری حج سکیم ،وزارت مذہبی امور کاقرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے ملنے والے نئے حج کوٹہ کی قرعہ اندازی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق 16 ہزار نئے حج کوٹہ میں سے 60 فیصد سرکاری 40 فیصد نجی سکیم کے تحت جائیں گے،نئی حج قرعہ اندازی 9474 عازمین کےلئے ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ نئے کوٹہ میں سے 6316 عازمین نئے ٹور آپریٹرز کے تحت جائینگے۔

ذرائع کے مطابق بنکوں سے رقم نکلوانے والوں کو دوبارہ رقم جمع کرانے کےلئے چار دن کا وقت دیا جائیگا۔ذرائع کےمطابق بنکوں سے رقم نہ نکلوانے والے براہ راست قرعہ اندازی میں شامل ہونگے۔

وزارت مذہبی امور نے قرعہ اندازی کی سمری تیار کرلی،وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قرعہ اندازی کا اعلان ہوگا۔پاکستان کو کل حج کوٹہ 2 لاکھ ہوگیا