اسلام آباد (این این آئی)جعلی بنک اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زر داری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے نیب کے کال اپ نوٹس سے بچنے کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
منگل کو درخواست میں چیئرمین نیب اور ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نیب کی جانب سے جاری کیے گئے کال اپ نوٹس کو کالعدم قرار دے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ 2018 کے انتخابات میں لاڑکانہ سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں ۔درخواست میں کہاگیاکہ نیب کی جانب سے 10مئی کو کالم نوٹس بھیجا ہے۔