لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے سرکاری ڈسپنسریوں اور صحت مراکز پر قبضوں کے خلاف تحریک التوا ءپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔
رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور شہر میں کئی سرکاری ڈسپنسریوں اور صحت مراکز پر قبضے ہوچکے ہیںجس کی وجہ سے لاکھوں شہری اپنے علاقوں میں صحت کی سہولیات سے محروم ہوگئے ہیں۔
ان مراکز پر کئی یونین کونسلز کے چیئرمین قابض ہیں،شہریوں نے متعدد بار اعلی حکام کو شکایات بھی درج کرائیںلیکن ان شکایات کو دور نہیں کیا گیا ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ان مراکز صحت کو قابضین سے خالی کرایا جائے ۔