تحفظ فراہم

مزدوروں کےلئے سازگار ماحول اور تحفظ فراہم کر کے ہی ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں‘ وزیر انسانی حقوق

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ مزدوروں کی قربانیوں اور ان کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کریں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مزدوروں کےلئے سازگار ماحول اور تحفظ فراہم کر کے ہی ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں ۔تحریک انصاف کی حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کےلئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لائے گی۔

جبری مشقت کے خاتمے کےلئے حکومت کے ساتھ سول سوسائٹی کو بھی اپنا مثبت کردارادا کرنا ہوگا۔