ناقص انتظامات

موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر گرینڈ آپریشن ،ناقص انتظامات پر تین فوڈ پوائنٹس سیل، دوکو بھاری جرمانے ،تین کو اصلاحی نوٹسز جاری

لاہور( این این آئی )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر گرینڈ آپریشن کر کے ناقص انتظامات پر تین فوڈ پوائنٹس سیل، دوکو بھاری جرمانے جبکہ تین کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دئیے گئے ۔

گوجرانوالہ میں رئیل ٹیسٹ ریسٹورنٹ کو ناقص سٹوریچ،کیچن ایریا میں حشرات کی بھرما رجبکہ بھیرہ ریسٹ ایریا میں معروف فوڈ چین ہارڈیز کو کیچن میں حشرات کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔

علاوہ ازیںچیزیس اور انارکلی ریسٹورنٹ کو غیر معیاری انتظامات پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔معمولی نقائص پر تہذیب پروڈکشن یونٹس،ریفریشمنٹ پوائنٹ کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق موٹر وے اور ہائی ویز ہفتہ وار چیک کیے جا رہے ہیں۔قوانین پر عمل درآمد کے لیے مسلسل اورسرپرائز چیکنگ جاری رہے گی۔