اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کے مزدور کی محنت اورلگن سے ہی ریل کا پہیہ چل رہا ہے،یقین دلاتا ہوں پاکستان ریلوے کے مزدور کے وسائل میں اضافہ کرونگا۔
ان کو مراعات دونگا ۔ بدھ کو یوم مئی پر ریلوے وزیر شیخ رشید احمد نے خصوصی پیغام میں کہاکہ آج کے دن پاکستان ریلوے کے تمام مزدوروں اور ورکروں کوسلام پیش کرتا ہوں – شیخ رشید احمد نے کہاکہ ریلوے کے مزدور کی محنت اورلگن سے ہی ریل کا پہیہ چل رہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ ریلوے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں پچھلے چھ ماہ میں تیس نئی ٹرینیں چلانے میں میری مدد کی۔ انہوںنے کہاکہ امپورٹ کرنے کی بجائے ان ٹرینوں کومقامی ریلوے فیکٹریوں میں تیار کیا۔انہوںنے کہاکہ یقین دلاتا ہوں پاکستان ریلوے کے مزدور کے وسائل میں اضافہ کرونگا۔
ان کو مراعات دونگا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ریلوے کے گینگ مین اور کی مین کو سلام جو موسمی سختیوں کے باوجود کھلے میدان میں کام کرتے ہیں۔انہوںن ے کہاکہ ہماری حکومت مزدور کی عزت نفس کا احساس رکھتی ہے انہیں آسانیاں فراہم کرے گی۔