حقوق ومراعات

مزدوروں کے حقوق ومراعات ہمیشہ پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں اولین رہی ہے،رحمن ملک

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق و مراعات ہمیشہ پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں اولین رہی ہے، مزدوروں کیلئے رہائشی کالونیاں، علاج کی سہولتیں و انکے بچے کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ادا کیا جائے۔

بدھ کو سینیٹر رحمان ملک نے یوم مزدور پر مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کو خراج تحسین و سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مزدور ہی قوم کے معمار اور ملکی تعمیر و تر قی میں اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی تر قی اور خوشحالی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مزدور کسی قوم و ملت کیلئے معمار و ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق و مراعات ہمیشہ پیپلز پارٹی کی ترجیحات میں اولین رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کیا جائے، کم از کم اجرت 25 ہزار کیجائے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کیلئے رہائشی کالونیاں، علاج کی سہولتیں و انکے بچے کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ادا کیا جائے۔