دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک اپنی والدہ کی عیادت کیلئے سیالکوٹ آنے کی بجائے فیملی مسئلے کے حل کیلئے دبئی پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک ایک بار پھر افواہوں کی زد میںآگئے ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کرنے لگیں ۔گزشتہ روز پی سی بی نے اعلان کیا کہ انگلینڈ کی ایک روزہ سیریز کیلئے انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک کو 10 روز کی چھٹی دے دی گئی ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے شعیب ملک کو چھٹی دی ہے تاکہ وہ گھر واپس جاکر ذاتی معاملات کو نمٹا سکیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وہ متوقع طور پر 10 دن کے عرصے میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔شعیب ملک لندن سے دبئی پہنچے انہوں نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ وہ اپنے کچھ فیملی معاملات طے کرنے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اتوار کو شعیب ملک نارمل تھے انہوں نے نارتھمپٹن آتے ہوئے بس رکوا کر برگر خریدے، دوستوں سے خوش گپیاں کرتے رہے اور رات کو مووی بھی دیکھی تاہم پیر کی صبح انہوں نے پریشانی میں ایک ہفتے کی چھٹی طلب کی۔ٹیم منیجر طلعت علی نے بتایا کہ شعیب ملک پرائیویسی میں کوئی بات شیئر نہیں کرنا چاہتے تھے اور نہ میں نے تفصیل جاننے کی کوشش کی۔
طلعت علی نے بتایا کہ میں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ شعیب اگر خود چاہے گا تو بات کرے گا لیکن کھلاڑی آپس میں ڈسکس اور چہ مگوئیوں سے گریز کریں۔ہم شعیب ملک کی بات کا احترام کرتے ہوئے پرائیویسی کو اہمیت دے رہے ہیں۔وہ ہمارے مرکزی کھلاڑی ہیں امید ہے کہ ہفتے بعد وہ ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔