ضمانت

شہباز شریف فواد حسن فواد ضمانت معاملہ، سپریم کورٹ نے نیب سے ملزمان کیخلاف الزامات کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے آشیانہ ہاوسنگ سکیم اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کے خلاف درخواستوںپرنیب سے ملزمان کے خلاف الزامات کی تفصیلات طلب کر لیں۔

جمعرات کو جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آشیانہ ہاوسنگ سکیم اور رمضان شوگر ملز سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ نیب کی طرف سے نعیم بخاری ، شہباز شریف کی جانب سے اشتر اوصاف اور اعظم تارڑ فواد حسن فواد کی طرف سے بطور وکیل پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس، عظمت سعید شیخ نے کہا کہ اس کیس کے دو معیار ہیں، ایک وہ ہیں جن کی ضمانت ہو چکی اور ایک وہ ہیں جن کی ضمانت نہیں ہوئی،نعیم بخاری ک ان تھک کوششوں کے باوجود یہ دونوں معیار ہمارے ذہن میں ہیں۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہر ملزم کیخلاف الزامات سے آگاہ کیا جائے، اور اس حوالے سے مکمل چارٹ بنا کر عدالت میں پیش کیا جائے ۔ضمانت نہ ہونے والے ملزمان سے متعلق جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عدالت اس کیس میں نوٹس جاری کر چکی ہے۔

وکیل ملزمان نے کہا کہ کچھ اضافی دستاویزات میں وہ جمع کرانا چاہیں گے،دستاویزات میں پاور آف اٹارنی اور دوسرے دستاویزات شامل ہیں جس کےلئے ﺅقت درکار ہے ،سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیں کیونکہ ہمارے موکل جیل میں ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کر دی۔