بزنس بہتر

بزنس بہتر کرنے کیلئے محنت کی ضرورت ہے،اخلاقی اقدار بہتر ہونگی تو تجارت بھی بہتر ہو گی،شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ بزنس بہتر کرنے کیلئے محنت کی ضرورت ہے،اخلاقی اقدار بہتر ہونگی تو تجارت بھی بہتر ہو گی، اس وقت دنیا کو سب سے بڑا خطرہ ماحولیات کا ہے،دنیا اس وقت اس پر سوچتی ہے۔

جمعرات کو شاہد خاقان عباسی نے مقامی یونیورسٹی میں تقریب میں طلباءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بزنس بہتر کرنے کیلئے محنت کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ مغرب میں بزنس بہت بہتر ہے،اخلاقی اقدار بہتر ہونگی تو تجارت بھی بہتر ہو گی۔انہوںنے کہاکہ اسلام نے بھی اسی بات کی ترغیب دی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت دنیا کو سب سے بڑا خطرہ ماحولیات کا ہے،دنیا اس وقت اس پر سوچتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ سی پیک پر چین نے دو چیزیں سامنے رکھیں،جس میں موحولیاتی آلودگی کو بھی مدنظر رکھاگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں پلاسٹک بیگ بند کر دیا گیا ہے مگر پاکستان میں اب بھی جاری ہے۔