درخواست ضمانتوں

شہباز شریف ،حمزہ شہباز کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرنیوالا نیب بینچ تبدیل

لاہور ( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرنیوالا نیب بینچ تبدیل ، دو رکنی نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا ۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرنے والے جسٹس ملک شہزاد احمد خاں اور جسٹس مرزا وقاص رﺅف کو روالپنڈی بینچ بھجوادیا گیا ہے ۔

جس کے بعد جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے ،بنچ کے دوسرے رکن جسٹس سردار احمد نعیم ہونگے ۔