اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ دو لاکھ سے زیادہ بچوں کا آئی ٹیسٹ کیا جائیگا،جہاں جہاں ضرورت پڑی بچوں کو عینکیں دی جائیں گی، ایجوکیشن اور ہیلتھ منسٹری کے تعاون سے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، اسلام آباد میں بچوں کی صحت کے حوالے سے بڑا پروگرام متعارف کروائیں گے۔
جمعرات کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سکول آئی ہیلتھ سکریننگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرکتے ہوئے کہاکہ آج سے چند ماہ پہلے معزور بچوں کے پروگرام گیا تو بہت دکھ ہوا تھا۔انہوںنے کہاکہ معذور بچوں کی تکلیف سے کبھی واقف نہیں تھا۔
انہوںنے کہاکہ حکومت میں کوئی بھی کام کرنا آسان نہیں ہوتا، اچھا کام کرنا ہو تو دشواریاں بھی آتی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سائٹ سیوریز کا بہترین پروگرام متعارف کروایا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ دو لاکھ سے زیادہ بچوں کا آئی ٹیسٹ کیا جائیگا،جہاں جہاں ضرورت پڑی بچوں کو عینکیں دی جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ نو سے دس ہزار اساتذہ کی بھی آئی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ اس پروگرام کو پراجیکٹ نہیں بننا چاہیے کہ تین سال بعد ختم ہو جائے۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ ایجوکیشن اور ہیلتھ منسٹری کے تعاون سے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں بچوں کی صحت کے حوالے سے بڑا پروگرام متعارف کروائیں گے ۔
انہوںنے کہاکہ خان صاحب کی ہدایت ہے کہ اسلام آباد کے سکولوں کو ماڈل سکولز بنایا جائےگا انہوںنے کہاکہ چند ماڈل سکول میں داخلہ لینے کی ریس میں نہیں لگنا ،تمام سکولوں کو ماڈل سکولز بنانا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایسا تعلیمی نظام لانے کی ضرورت ہے کہ بچے پرائیویٹ سکولوں کو چھوڑ کر گورنمنٹ سکول میں آئیں۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ ہم سب مل کر نیا اور مضبوط پاکستان بنائیں گے۔