وقت مقررہ

امید ہے ڈیم وقت مقررہ اور مقررہ لاگت میں مکمل ہو گا ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

مہمند(این این آئی)سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہاہے کہ امید ہے ڈیم وقت مقررہ اور مقررہ لاگت میں مکمل ہو گا ،ڈیم بنانے میں سب سے بڑی مشکل شفافیت کی ہے، ڈیم پر خرچ ہونے والی رقم کا عوام کو علم ہونا چاہیے۔

جمعرات کو دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر واقع مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ امید ہے ڈیم وقت مقررہ اور مقررہ لاگت میں مکمل ہوگا، ڈیم بنانے میں سب سے بڑی مشکل شفافیت کی ہے، ڈیم پر خرچ ہونے والی رقم کا عوام کو علم ہونا چاہیے۔

جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنا فرض نبھایا ہے، کسی پر احسان نہیں کیا، ڈیم فنڈ میں حصہ لینے پر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم کے لئے زمین کا تحفہ دینے پر آپ کے احسان مند ہیں، متاثرین ڈیم سے بڑی قربانی کوئی نہیں دیتا، یہ لوگ اپنا ورثہ، اپنا مکان اور اپنے کلچر کی قربانی دے رہے ہیں۔