لاہور میں پولیس پتنگ بازی پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی، قاتل ڈور نے آج پھر 2 شہریوں کو لہولہان کر دیا جس پر ورثا نے شدید احتجاج کیا۔
لاہور کے فیکٹری ایریا میں خونی ڈور نے 2 شہریوں کو شکار کر لیا۔ 35 سالہ ماجد گھر سے سودا سلف لینے نکلا تو ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔ دوسرے واقعے میں فقیر حسین کے گلے پر ڈور پھر گئی جس سے وہ لہولہان ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج معالجہ جاری ہے۔
زخمیوں کے ورثا نے پولیس کی جانب سے پتنگ بازی پر قابو پانے میں ناکامی پر شدید احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس دیگر جرائم پر تو قابو پانے سے رہی، پتنگ بازی سے تو جان چھڑوائے۔