عمر ایوب

رمضان کے دوران سحراورافطارمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، وزیر توانائی کا اعلان

اسلام آباد(اے این این ) وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ سحر اور افطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی. سحر کے اوقات میں 3 گھنٹے جبکہ افطار کے اوقات میں 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

وزیر توانائی عمر ایوب نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا 80 فیصد فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، رمضان میں رات 2 سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، شام 6 سے رات 11 بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا آئندہ سال متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کریں گے، بجلی وافر مقدار میں نہیں، نئے پاور پلانٹس لگانا ہوں گے، بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے لوڈشیڈنگ کی جائے گی، بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔