لاہور: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہو رپہنچ گئے ،وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران اہم اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہو رپہنچ گئے ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر چودھری سرور سے ملاقاتیں کریں گے جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہو گا،وزیراعظم صوبائی کابینہ کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے ۔