اسلام آباد (این این آئی)چیف ایگزیکٹو آئیسکو شاہد اقبال چوہدری نے کہاہے کہ رمضان شریف کے دور ان بجلی کی فراہمی بلا تعطل یقینی بنائی جائیگی ، کوئی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آئیسکو ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول سینٹر بنایا گیا ہے، جتنی بجلی ہمیں مہیا کی جائےگی وہ عوام تک سپلائی جاری رکھیں گے۔
اتوار کو چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو شاہد اقبال چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق رمضان شریف کے دوران بجلی کی فراہمی بلاتعطل یقین بنائی جا سکے۔ انہوںنے کہاکہ فیڈرز کو بہتر رکھنے کیلئے اپریل کے ماہ میں آئیسکو ٹیم نے کام کیا تاکہ بلا تعطل عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی ہو سکے۔
انہوںنے کہاکہ آئیسکو کے اندر اس وقت تمام فیڈرز اور لائین اچھی حالات میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کی فراہمی کیلئے تمام سرکلز میں کنٹرول سینٹرز بنائے گئے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ کوئی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آئیسکو ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول سینٹر بنایا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جتنی بجلی ہمیں مہیا کی جائے گی وہ عوام تک سپلائی جاری رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ رمضان میں بجلی کی فراہمی سو فیصد رکھنے کی کوشش کی جائےگی۔
انہوںنے کہاکہ آئیسکو کے کسی بھی سرکلز میں شاٹ فال نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہر سرکل میں کنٹرول روم بنایا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے تیار رہیں گے۔
انہوںنے کہاکہ جتنی ہماری ڈیمانڈ ہے اتنا ہمیں بجلی ملے گی تاکہ ہم تمام سرکلز میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہاکہ انڈسٹری کو بھی بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی۔