ساری مشکلات

عوام کی ساری مشکلات بہت جلد ختم ہوجائیں گی ،بس 6 سے 8 ماہ صبر سے کام لیں، وزیر دفاع

بختی (این این آئی)وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام کی ساری مشکلات بہت جلد ختم ہوجائیں گی بس 6 سے 8 ماہ صبر سے کام لیں، نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک منتقل ہونا چاہتے ہیں ،

عوام کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، عمران خان نہ کسی کو رعایت دیں گے اور نہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، لوٹی ہوئی دولت واپس کرنی ہوگی۔

اتوار کوجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں پاکستان کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے، ملکی و اقتصادی بحرانوں سے نکالنے، کرپشن و دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کی خاطرکوشاں ہیں اور پاکستان بہت جلد اپنے پاوں پر کھڑا ہوگا، عوام 6 سے 8 ماہ تک صبر سے کام لیں یہ مشکلات بہت جلد ختم ہوں گی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اب تک جو بھی حکمران آیااس نے عوام اور ملکی ترقی کی بجائے اپنی دولت کو ترقی دی اور بیرون ملک جائیدایں بناکر پاکستان کے غریب عوام کا پیشہ بیرون ملک بینکوں میں منتقل کیا، نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک منتقل ہونا چاہتے ہیں لیکن ان کوعوام کی ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری اور نوازشریف نے باریاں بانٹ کر اس ملک کو 3 ہزار کھرب روپے کا مقروض کردیا اورکرپشن کا سارا پیسہ بیرون ملک منتقل کیا، ان سب کا مقدر جیل ہے کوئی این ار اونہیں ہوگا ، عمران خان نہ کسی کو رعایت دیں گے اور نہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، لوٹی ہوئی دولت واپس کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کےلیے مہمند ڈیم سمیت دیگر ڈیموں کی تعمیر پر کام شروع ہے، سابق حکمرانوں نے صرف بجلی کی مد میں ملک کو ایک ہزار روپے کا نقصان دیا او ملکک و مقروض کردیا۔