اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ کی 16 نشستوں کے پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،16 حلقوں میں پولنگ 2 جولائی ہو گی،ریٹرننگ افسر 7 مئی کو پبلک نوٹس جاری کرےگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 9 مئی تا 11 مئی تک جمع کرا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نامزد امیدواروں کے نام 12 مئی آویزاں کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کا عمل 18 مئی کو مکمل کیا جائےگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدگی فارم کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 22 مئی کو دائر کی جا سکیں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اپیلیٹ ٹریبونل 27 مئی کو دائر اپیلوں پر فیصلہ کرےگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 29 مئی کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں سکیں گے اور حتمی فہرست بھی اسی روز آویزاں کی جائےگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 30 مئی کو الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔