تحریک لبیک کیس

الیکشن کمیشن نے فیض آباد دھرنا،تحریک لبیک کیس کو یکجا کردیا

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں فیض آباد دھرنا،تحریک لبیک پاکستان رجسٹریشن منسوخی کیس کی سماعت کے دور ان الیکشن کمیشن نے فیض آباد دھرنا،تحریک لبیک کیس کو یکجا کردیا جبکہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی ٹیم تحریک لبیک پاکستان کی فنڈنگ پر تحقیقات مکمل نہ کرسکی۔پیر کو فیض آباد دھرنا،تحریک لبیک پاکستان رجسٹریشن منسوخی کیس کی سماعت ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے کی۔سماعت کے دور ان تحقیقاتی ٹیم نے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگ لی۔

ڈی جی لاءمحمد ارشد نے بتایاکہ ڈی جی لاءمحمد ارشد نے بتایاکہ تحقیقات کررہے ہیں مزید مہلت دی جائے،فیض آباد دھرنا کیس میں سیکرٹری وزارت داخلہ نے رپورٹ جمع کرا دی۔سیکرٹری داخلہ نے بتایاکہ فیض آباد دھرنے پر نیکٹا تحقیقات کررہا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے نیکٹا حکام کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ نیکٹا حکام فیض آباد دھرنے کی فنڈنگ،محرکات پر آگاہ کرینگے۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کردی۔