ہسپتالوں میں

پنجاب کے ہسپتالوں میں سہولیات کے خاتمہ اور نجکاری کے اقدامات کے خلاف شدید احتجاج چوتھے روز میں داخل

راولپنڈی (این این آئی)پنجاب کے ہسپتالوں میں سہولیات کے خاتمہ اور نجکاری کے اقدامات کے خلاف شدید احتجاج چوتھے روز میں داخل ہوگیا ،

راولپبڈی میں ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے احتجاج کے باعث او پی ڈی بند رہی جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔

پیرامیڈیکس کے مطابق نئی پالیسی سے فری انٹری فیس 50 روپے سے دیڑھ سو روپے ہو جائیگی ۔صدر پیرا میڈیکس محمد الیاس کے مطابق ہسپتال میں ہونیوالے فری لیبارٹری ٹیسٹ پر بھی پرائیویٹ لیب کی طرح فیس وصول ہوگی ۔

پیرامیڈیکس نے کہاکہ ظلم کے نظام کو نہیں مانتے ،حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے زندہ درگورکر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا احتجاج عوام کے حقوق کےلئے ہے روزانہ ہزاروں لوگ علاج کی سہولت سے مستفید ہوتے تھے۔

ڈاکٹر سرمد نے کہاکہ ہم ڈاکٹر لوگ مریضوں کے ساتھ ہیں حکومت ادویات وسہولیات فراہم کرے۔