اخلاقی طورپر

شہباز شریف پر کیس چل رہے ہیں اخلاقی طورپر اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دیں،بابر اعوان

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف پر کیس چل رہے ہیں اخلاقی طورپر اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دیں،

سندھ میں بھی پی اے سی کا چیئرمین اپوزیشن سے نہیں لگایا گیا، پھر بھی جمہوریت چل رہی ہے،جمہوریت ڈی ریل نہیں ہو گی،میڈیا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کو بے نقاب کریں۔ پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف باہر بھاگ گئے،اپوزیشن کو معلوم ہوا کہ ان کےساتھ دھوکا ہوا ہے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق مشورہ دیا ہے ،پی اے سی شہباز شریف اخلاقی طور پر نہیں چلا سکتے ۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف پر بھی کیس چل رہئے ہیں اخلاقی طور پر انھیں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ پی اے سی کا چیئرمین پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بننا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ سندھ میں بھی پی اے سی کا چیئرمین اپوزیشن سے نہیں لگایا گیا، پھر بھی جمہوریت چل رہی ہے،جمہوریت ڈی ریل نہیں ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں جن لوگوں نے روکنا ہے ان کو جاگنے کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ میڈیا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کو بے نقاب کریں۔