چیلنج کرنے

حمزہ شہباز کا لوکل گورنمنٹ بل کو چیلنج کرنے کا فیصلہ ،لیگل ٹیم کو کیس کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت

لاہور ( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے لوکل گورنمنٹ بل کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کیلئے لیگل ٹیم کو کیس کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ذرائع لیگل ٹیم کے مطابق حمزہ شہباز کی منظوری کے بعد لوکل گورنمنٹ بل لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا جائے گا، بلدیاتی ادارے عوام میں نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کا اہم ذریعہ ہیں، بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانا جمہوریت کی روح کے مطابق ہے، حکومت نے موجودہ لوکل گورنمنٹ بل کے ذریعے جمہوریت اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر شب خون مارا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ سے بل کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔