لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے شہر تونسہ میں لڑکے اور لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس جمع کرادیا۔
لڑکی کے چچا اور بھائیوں نے لڑکی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔کیا یہ درست ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے شہر تونسہ میں غیر کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا گیا ہے؟
کیا یہ بھی درست ہے کہ لڑکی کے چچا اور بھائیوں نے لڑکی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا ہے؟اس حوالے سے کیا پولیس نے کوئی مقدمہ درج کیا ،کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،اس کی تمام تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کیا جائے؟۔