چاند دیکھنے

چاند دیکھنے کا معاملہ ،وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن ٹوئیٹر جاری کردیا

اسلام آباد (این این آئی)رویت ہلال کمیٹی سے چاند دیکھنے کے معاملے پر تنازعہ کے بعد وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن ٹوئیٹر جاری کردیا۔

منگل کو وفاقی ویزر نے کہاکہ چاند کا تنازعہ کے حل کے لئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی،کمیٹی کی سربراہی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جوائنٹ سائنٹفیک ایڈوائز ڈاکٹر محمد طارق مسعود کررہے ہیں۔

محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر وقار احمد، ندیم فیصل، ابو نسان کمیٹی میں شامل ہیں ۔ وفاقی وزیر کے مطابق سپارکو سے غلام مرتضی کمیٹی میں نمائندگی کریں گے۔