اسلام آباد (این این آئی) وزارت داخلہ نے 76 غیر ملکی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دیدی۔
منگل کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ان پاکستان میں کام کرنے والی 76 غیر ملکی این جی اوز کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں ۔
وزار ت داخلہ کے مطابق این جی اوز کی رجسٹریشن،مفاہمتی یاداشت کے بعد کام کرنے کی اجازت دی گئی۔وزارت داخلہ کے مطابق امریکہ کی 19 آئی این جی اوز پاکستان میں کام کررہی ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق برطانیہ کی 13،جرمنی کی 10 آئی این جی اوز پاکستان میں کام کررہی ہیں۔وزارت ادخلہ کے مطابق فرانس کی پانچ،جاپان کی چار این جی اوز کام کررہی ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق کینیڈا،سعودی عرب،سوٹزر لینڈ،اٹلی کی تین تین این جی اوز کام کررہی ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق افغانستان،آسٹریلیا،آسٹریا،بیلجئم،ہالینڈ،آئرلیند کی ایک ایک این جی او کام کررہی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق کویت،نیدرلینڈ،قطرکی ایک ایم ترکی کی دو این جی اوز کام کررہی ہیں۔