اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے داتا دربار لاہور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔
وزیر اعظم نے غم زدہ خاندانوں سے دلی اظہار ہمدردی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔