انسانیت کا قتل

مقدس مہینہ میں بے گناہ انسانیت کا قتل کرنےوالوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ‘پاکستان علماءکونسل

لاہور ( این این آئی)دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے، داتا دربار کے باہر حملہ کرنے والے انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں ، پولیس کے جوانوں اور دیگر شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

یہ بات پاکستان علما کونسل اور متحدہ علما بورڈ کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی ، مولانا اسعد اللہ فاروق ، مولانا اسعد زکریا، مولانا محمد اشفاق پتافی ،مولانا اسعد حبیب شاہ جمالی، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا محمد شفیع قاسمی ، چوہدری شبیر یوسف گجر ، صاحبزادہ شکیل قاسمی ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی ۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں بے گناہ انسانیت کا قتل کرنے والوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو باہمی اتحاد سے ناکام بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 2019 دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا سال ہو گا ان شا اللہ ، رہنماﺅں نے شہدا کے درجات کی بلندی ، زخمیوں کی صحت یابی اور شہدا کے لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔