لاہور(این این آئی) داتا دربار کے باہر خود کش دھماکے میں زخمی ہونےوالا مزید ایک اہلکار دم توڑ گیاجس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 11ہو گئی ۔
شہید کانسٹیبل صدام خود کش دھماکے کی زد میں آکرشدید زخمی ہوگیاتھااور اسے میوہسپتال میں طبی امداد دی جارہی تھی جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا۔سانحہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 5جبکہ مجموعی تعدا د11ہوگئی۔