ڈاکٹر یعقوب

آئی ایم ایف سے آنےوالے ڈاکٹر یعقوب پی پی ،(ن) کے ادوار میں چھ سال تک گورنر رہے ‘ افتخار درانی

لاہور( این این آئی) ذرائع ابلاغ بارے وزیر یر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد یعقوب 1993میں آئی ایم ایف سے آئے اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کے ادوار میں چھ سال تک گورنر رہے ،ڈاکٹر عشرت حسین 1999 میں عالمی بنک سے آئے اور چھ سال تک گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے والے اعلی تعلیم یافتہ پاکستانیوں کوماضی میںا سٹیٹ بنک کا گورنر اور دیگر اداروں میں تعینات کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو باصلاحیت میڈیا ٹیم کی خدمات حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے جو تحقیق کرکے ان کو پاکستان کے مسائل پرمخلصانہ بریفنگ دے سکے۔

افتخار درانی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد یعقوب 1993 میں آئی ایم ایف سے آئے اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں کے ادوار میں چھ سال تک گورنر رہے جبکہ ڈاکٹر عشرت حسین 1999 میں عالمی بنک سے آئے اور چھ سال تک گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ شمشاد اختر ایشیائی ترقیاتی بنک سے آئیں اور تین سال تک خدمات انجام دیں جبکہ یاسین انور اور اشرف وتھرا نے بھی پاکستان سے باہر بین الاقوامی بنکوں میں کام کیا۔