واضح

وزیراعظم عمرا ن خان کا واضح پیغا م ہے بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا‘ ندیم افضل چن

لاہور( این این آئی )وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان بدعنوان عناصر کو واضح طورپرپہلے ہی یہ پیغام دے چکے ہیں کہ بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے جس کے شواہد ان کی انجیوگرافی سے منسلک ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ندیم افضل چن نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نے بھی آمدنی جمع کرنے کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ٹیکنوکریٹس اورماہرین کی خدمات حاصل کیں لیکن آج مخالفت کی جارہی ہے۔