کراچی (این این اائی) اداکارہ و ہدایتکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کو استحکام دینے کیلئے سرمایہ کاروں کو آگے آنا پڑے گا، بھارتی فلم انڈسٹری میں اربوں کی سرمایہ کاری انڈر ورلڈ کی مرہون منت ہے۔
اپنے ایک بیان میں ریماخان نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری محدود وسائل کی بنا پر بقا کی جنگ لڑ رہی ہے جو لوگ بحرانی دور سے اب تک فلم انڈسٹر ی کی بقا و استحکام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں وہ قابل مبارک باد ہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلمی صنعت کو حقیقی انداز میں صنعت کا درجہ دیا جائے اور ثقافتی پالیسی کا اعلان کیا جائے۔
واضح رہے کہ فلم سٹار ریما نے متعدد پاکستانی فلموں میں یادگار کردار نبھا کر نہ صرف اپنی علیحدہ پہنچان بنائی بلکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے اکثر اواز اٹھاتی رہتی ہیں۔